مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمران پارٹی نے صدرجیکب زوما کے استعفی کے بعد سرل راما فوسا کو جنوبی افریقہ کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطبق جیکب زوما کے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت " افریقی نیشنل کانگریس " نے سرل راما فوسا کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نئے صدر کو ملک کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوئے 23برس گزرچکے ہیں اس کے باوجود ملک میں وسائل ،پیداوار اور دولت کثرت سے باقی ہے لیکن ساتھ ہی لوگوں میں ناقابلیت ، تفریق اور غربت بھی موجود ہے اگر چہ اے این سی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بنیادی سہولت گھربار اور دیگر وسائل فراہم کئے۔ لیکن اس کے باوجود وہ توقعات پر پورا نہیں اترسکی۔
جنوبی افریقہ کی حکمران پارٹی نے صدر زوما کے استعفی کے بعد سرل راما فوسا کو جنوبی افریقہ کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔
News ID 1878766
آپ کا تبصرہ